59

جھنگ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں چند ایڈیٹروں کی اجارہ داری ۔ منہ مانگے پیسے لے کر کام کرنے کا رواج عام ھے۔ ذرائع سرکاری ملازمین

جھنگ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں چند ایڈیٹروں کی اجارہ داری ۔ منہ مانگے پیسے لے کر کام کرنے کا رواج عام ھے۔ ذرائع سرکاری ملازمین
جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس میں کرپشن عروج پر ، افسران کی آشیرباد پر ایڈیٹروں نے رشوت کے بغیر بل پاس کرنا نا ممکن بنا دیا ،ملازمین،عوام ذلیل وخوار ،سماجی حلقوں نے آڈیٹر جنرل پنجاب سے جھنگ سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس کے عملہ کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس جھنگ میں افسران کی آشیرباد پر کرپشن عروج پر پہنچ گئی ہے ، آ ڈیٹروں نے رشوت کے بغیر سائلین کے بل پاس کرنا نا ممکن بنا دیا ،عوام کو ذلیل وخوار کرنا معمول بنا لیا ،ذرائع نے بتایا ہے کہ اکاؤنٹ آفس میں افسران نے من پسند ایڈیٹروں کو اہم محکمے دے رکھے ہیں جو بغیر رشوت کام نہیں کرتے اور ٹاوٹ بھی رکھے ہوئے ہیں پینشن،گریجویٹی ،تنخواہوں اور دیگر محکمانہ بلوں کی ادائیگی کے لئے 5تا10فیصد کمیشن وصول کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں ٹاؤٹ ڈیل کراکر کام کرواتے ہیں،سماجی حلقوں نے آڈیٹر جنرل پنجاب سے جھنگ اکاؤنٹ آفس کے ملازمین کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے #

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں