33

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت کے احکامات کی روشنی اورڈی ایس پی شورکوٹ آفتاب احمد صدیقی اور ایس ایچ او عثمان لاشاری کی زیر نگرانی راجہ علی نواز کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت کے احکامات کی روشنی اورڈی ایس پی شورکوٹ آفتاب احمد صدیقی اور ایس ایچ او عثمان لاشاری کی زیر نگرانی راجہ علی نواز کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ علی نواز کے مطابق وساوا ولد صوبے خان جو کہ ملتان مظفر آباد میں قتل کے مقدمہ میں اشتہاری تھا کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش عرفان سلیم ولد حق نواز کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1100گرام چرس بر آمد کر کے 9 cکا مقدمہ درج کیا۔شورکوٹ پولیس کی کاروائیوں پر سماجی حلقوں کی جانب سے ڈی پی او راشد ہدایت،ڈی ایس پی آفتاب احمد، ایس ایچ او عثمان لاشاری اور تفتیشی آفیسر راجہ علی نوازسمیت تھانہ شورکوٹ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں