23

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنرمحمد ارشد بھٹی کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر دلاور خان نے اراضی ریکارڈ سینٹر کا اچانک دورہ کیا

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنرمحمد ارشد بھٹی کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر دلاور خان نے اراضی ریکارڈ سینٹر کا اچانک دورہ کیا ، جہاں انہوں نے افسران اور ملازمین کی حاضری کو چیک کیا اور شہریوں کو دی جانیوالی تمام سہولیات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے اراضی ریکارڈ سینٹر میں آئے سائلین سے سہولیات بارے بھی دریافت کیا اور متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ اراضی ریکارڈ سینٹر میں سائلین کی سہولت کیلئے بہترین سروس کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور انہیں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے حکم اور ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تا کہ دفاتر میں شہریوں کو درپیش غیر ضروری رکاوٹوں اور مسائل کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے افسران اور ملازمین کو ہدایت کی کہ تمام عملہ محنت اور لگن کیساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائے اور یہاں آنیوالے شہریوں سے خوش اخلاقی کیساتھ پیش اور انکے مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں