44

اللہ تعالیٰ جس سے خوش ہوتا ہے اسکو انعام دیتا ہے جیسا کہ جھنگ کے عوام کو ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت جیسا آفسر ملا ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ڈی پی او جھنگ کو ترقی عطا فرمائے اور رحمت کے سایہ میں رکھے ڈی پی او دفتر میں کھلی کچہری کے دوران سائلین کی گفتگو

جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے سائلین انصاف لینے کے لیے روز ڈی پی او دفتر آتے ہیں جہاں ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کے سامنے اپنے مسائل بیان کرتے ہیں اور سائلین کی داد رسی کی جاتی ہے ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کا عوام سے بالخصوص سائلین سے نہایت مناسب رویہ ہوتا ہے سائلین روز ڈی پی او جھنگ کی نہ کہ تعریف کرتے ہیں بلکہ روز انکو ڈھیر ساری دعائیں بھی دیتے ہیں سائلین کا کہنا تھا کہ جب اللہ تعالیٰ بندوں سے خوش ہوتے ہیں تو انکو انعام دیتے ہیں اور ڈی پی او جھنگ کی شکل میں جھنگ کے عوام کو انعام ملا ہوا ہے کہ جو جھنگ کے عوام کے ساتھ گھل مل گئے ہیں اور عوام بھی ان سے پیار کرتی ہے ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت ایک قابل ذکر محنتی اور ایماندار آفسر ہیں جنکی نگرانی میں تمام پولیس آفسران جھنگ کے عوام کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں گرمی ہو یا سردی آندھی یو یا طوفان عید ہو یا کوئی تہوار اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں سائلین کا مزید کہنا تھا کہ جھنگ عوام کی خوش قسمتی ہے راشد ہدایت جیسا آفسر ملا ہماری نیک خواہشات اور ڈھیر ساری دعائیں ہمیشہ انکے ساتھ ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں