10

منڈی مدرسہ(عبدالقادر فاروقی)منڈی مدرسہ کے معروف صحافی آصف بشیر جھیڈو کی جانب سے نومنتخب ایم پی اے ملک مظفر اعوان کے اعزاز میں عشاٸیہ کا اہتمام ۔اہم سیاسی۔سماجی و کاروباری شخصیات کی بھرپور شرکت

منڈی مدرسہ(عبدالقادر فاروقی)منڈی مدرسہ کے معروف صحافی آصف بشیر جھیڈو کی جانب سے نومنتخب ایم پی اے ملک مظفر اعوان کے اعزاز میں عشاٸیہ کا اہتمام ۔اہم سیاسی۔سماجی و کاروباری شخصیات کی بھرپور شرکت
منڈی مدرسہ کے معروف صحافی آصف بشیر جھیڈو نے نومنتخب ایم پی اے حلقہ پی پی 241۔ضلعی صدر تحریک انصاف ملک مظفر اعوان کے ایم پی اے منتخب ہونے کی خوشی میں اپنی رہاٸش گاہ ناتھے والا میں ایک پروقار عشاٸیہ کا اہتمام کیا ۔ ناتھے والا پہنچنے پر ملک مظفر اعوان کا استقبال مرکزی رہنما تحریک انصاف سابق ضلعی صدر میاں ممتاز احمد متیانہ اور رہنما تحریک انصاف ۔سابق ایم پی اے میاں آصف منظور موہل نے کیا ۔اس موقع پر ملک مظفر اعوان کی گاڑی کو گلاب کے پھولوں کی پتیوں سے ڈھانپ دیا گیا ۔ اس موقع پر انہوں نے آصف بشیر جھیڈو کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیٸے گٸے پرتکلف عشاٸیہ اور شاندار استقبال کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اس پرتکلف عشاٸیہ میں گلاب علی بلوچ ۔حاجی بشیر احمد جھیڈو ۔ لیاقت ٹھکیدار۔ اسلم بشیر جھیڈو ۔ میاں نوید جھورڈ ۔ سابق واٸس چٸیرمین میاں ندیم احمد جھیڈو ۔حاجی شبیر احمد گجر۔ ڈاکٹر محمد زمان ۔ نوید الطاف جھیڈو ۔ ڈاکٹر جاوید بشیر جھیڈو سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مہمانان گرامی کے لیے پرتکلف کھانا کا اہتمام تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں