13

جھنگ(جاوید اعوان سے)محکمہ ریونیو کے پٹواری مظفر چچکانہ کی کروڑوں کی کرپشن کی نشاندھی پر ھونے والی انکوائری میں موصوف آگ بگولا ہو گیا سینئر صحافی شیخ غلام اکبر کو دوران انکوائری اینٹی کرپشن کے دفتر جھنگ میں درخواست واپس لینے کے لیے قتل کی دھمکیاں دینے لگا

جھنگ(جاوید اعوان سے)محکمہ ریونیو کے پٹواری مظفر چچکانہ کی کروڑوں کی کرپشن کی نشاندھی پر ھونے والی انکوائری میں موصوف آگ بگولا ہو گیا سینئر صحافی شیخ غلام اکبر کو دوران انکوائری اینٹی کرپشن کے دفتر جھنگ میں درخواست واپس لینے کے لیے قتل کی دھمکیاں دینے لگا۔ جانتے نہیں میرا تعلق مقامی ایم این اے کے ساتھ ھے تم کیا سارا اینٹی کرپشن آفس بھی میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔اگر تم نے دی گئی درخواست واپس نہ لی تو میں تمہیں زندہ نہیں چھوڑوں گا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن جھنگ نے ریکارڈ سمیت دوبارہ مورخہ 28 نومبر 2922 کو طلب کرلیا ھے ۔ پٹواری کے خلاف ایک صحافی کو دھمکیاں دینے پر درخواست ڈی پی او جھنگ کو بھی دے دی گئی ھے آئی جی پنجاب آر پی او فیصل آباد اور ڈی پی او جھنگ کو نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ ایک سینئر صحافی کو قتل کی دھمکیاں دینے پر اس پٹواری کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے یاد رہے کہ پٹواری مظفر چچکانہ نے کروڑوں روپے کی کرپشن کی ھے اور مختلف ھاوسنگ سوسائٹیوں میں حصہ دار بھی ھے جب موقف کے لیے پٹواری مظفر چچکانہ کو کال کی گئی تو انکا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں ھے سروس میں ایسی چھوٹی موٹی انکوائریاں چلتی رہتی ہیں یہ سب کچھ سروس کا حصہ ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں