24

ایم پی اے رانا شہباز احمد خان نے دادل بند کی تعمیر کے لیے 3 ارب کی گرانٹ منظور کروا لی

ایم پی اے رانا شہباز احمد خان نے دادل بند کی تعمیر کے لیے 3 ارب کی گرانٹ منظور کروا لی تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 130 سے منتخب پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی رانا شہباز احمد خان نے ممکنہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے اپنے حلقے کی شہری و دیہاتی آبادیوں، فصلوں مویشیوں سمیت املاک کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے محفوظ کرنے کےلیے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے دادل بند کی از سر نو تعمیر اور گڑھ مہاراجہ سے براستہ سمندوانہ مقصود پور تا رنگپور توسیع دینے کے لیے 3 ارب روپے کے خطیر فنڈز منظور کروا لئے ہیں جس سے حلقہ بھر کی آبادیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ سیلابی آفت سے ہمیشہ کیلئے تحفظ ایم پی اے رانا شہباز احمد خان کا کارنامہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا کیونکہ اس اقدام سے حلقہ بھر کی عوام مستفید ہوگی یہ پروجیکٹ سیاسی مفادات سے بالا تر ہے اس لیے یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ ایم پی اے رانا شہباز احمد خان نے اجتماعی مفادات کی سیاست کو فروغ دیکر ضلع جھنگ کے سیاستدانوں کے سامنے عوامی خدمت کی عملی مثال قائم کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں