35

شورکوٹ (جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایت پر فضائی آلودگی کا سبب بننے والے بھٹوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری ہیں۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ غلام سرور نے بھٹوں کا دورہ کیا۔اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کو سیل کروایا

شورکوٹ (جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایت پر فضائی آلودگی کا سبب بننے والے بھٹوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری ہیں۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ غلام سرور نے بھٹوں کا دورہ کیا۔اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کو سیل کروایا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سموگ انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے جو کہ انسانی زندگی کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ فصلات، باغات اورسبزیوں پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔جس کے تحت کوڑا کرکٹ، پولی تھین بیگ کی تیاری، ربڑ کی اشیاء، دھان اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے، پرانی طرز کے بھٹہ جات کو چلانے اور ٹائرز جلانے پر سخت پابندی عائد ہے اور حکومت نے سموگ کو پہلے ہی آفت کا درجہ دیا ہواہے اور اس آفت سے بچنے کیلئے کسان، صنعت کار اور عوام الناس حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر کلیدی کردار ادا کریں تا کہ شہریوں کو صحت مند ماحول میسر ہو سکے۔انہوں نے واضح کیا کہ روایتی بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی اور اس ٹیکنالوجی کا باقاعدگی سے استعمال لازمی ہے ۔ جو بھٹہ جات زگ زیگ ٹیکنالوجی کااستعمال نہیں کرتے ان بھٹہ جات کو ہر گز چلانے کی اجازت نہ دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں