24

اٹھارہ ہزاری (جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر 18 ہزاری غلام شبیر ڈوگر کی زیر صدارت ڈیجیٹل گردواری کے اہداف کو سو فیصد مکمل کرنے اور ریونیو ریکوریز کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اٹھارہ ہزاری (جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر 18 ہزاری غلام شبیر ڈوگر کی زیر صدارت ڈیجیٹل گردواری کے اہداف کو سو فیصد مکمل کرنے اور ریونیو ریکوریز کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ھوا۔اجلاس میں ڈیجیٹل گردواری و دیگر ریونیو سے متعلقہ اقدامات پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ جس میں ریونیو افسران سمیت ریونیو فیلڈ سٹاف نے بھی شرکت کی۔ریونیو افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے ڈیجیٹل گرداوری کی صورتحال سے آگاہ کرتے ھوئے بتایا کہ موضع جات میں ڈیجیٹل گرداوری کا عمل تیزی سے جاری ھے، ڈیجیٹل گردواری کا عمل بورڈ آف ریونیو کی ہدایات کے مطابق مقررہ تاریخ سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو افسران کو ڈیجٹل گردواری کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا کہ ریونیو افسران ڈیجٹل گردواری کے حصول میں متحرک انداز میں کام کریں اور ٹارگٹ کو یقینی بنائیں۔ریونیو ریکوریز کے حوالے سے بھی ریونیو افسران و سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں