10

جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول و ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف آپریشن جاری ھے

جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول و ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف آپریشن جاری ھے ۔اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر سول ڈیفنس کا عملہ شہر میں غیر قانونی پٹرول و ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لا رہے ہیں ۔گذشتہ روز محکمہ سول ڈیفنس کے عملہ نے کارروائی کرتے ھوئے منی پٹرول ایجنسی کو سیل کیا ۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی کارروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھی جائیں۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول و ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنرز بھی روزانہ کارروائی کر رہے ہیں ایسے عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں