خان فہیم خان بلوچ جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس تعنیات۔ضلع جھنگ کے تمام چناب کالجز میں مالی بے ضابطگیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ۔ فہیم عباس خان

خان فہیم خان بلوچ جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس تعنیات۔ضلع جھنگ کے تمام چناب کالجز میں مالی بے ضابطگیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ۔ فہیم عباس خان
جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈپٹی کمشنر جھنگ / چیئرمین جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ محمد ارشد بھٹی نے ضلع جھنگ کے تمام چناب کالجز میں مالی بے ضابطگیوں کے خاتمے اور ٹرسٹ کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے خان فہیم عباس خان بلوچ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ جھنگ تعنیات کر دیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فہیم عباس خان کا کہنا تھا کہ وہ چیئرمین جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ/ ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد ارشد بھٹی کے ممنون ہیں جنہوں نے ان کو اس عہدے کے قابل سمجھا ۔ ان شاء اللہ اپنی تقرری کے بعد جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے فنانس کے معاملات میں بے ضابطگیوں کی روک تھام اور ٹرسٹ کے فنانس کے معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کی بھرپور کوشش کروں گا اور ان شاء اللہ بہت جلد اس کے اثرات نمودار ہونگے جو حقداروں تک پہنچیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر جھنگ کی جانب سے جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس فہیم عباس خان کی تعنیاتی کو سول سوسائٹی اور عوام الناس کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور لوگ پر امید ہیں کہ ایک ایماندار اور ہارڈ ورکر نوجوان کی آمد کے بعد ٹرسٹ کے معاملات مذید بہتر ہونگے ۔