41

احمد پور سیال (جاوید اعوان سے)*ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کے احکامات پر تیل چوری کے تدارک کیلئے جھنگ پولیس کا سرچ آپریشن*

احمد پور سیال (جاوید اعوان سے)*ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کے احکامات پر تیل چوری کے تدارک کیلئے جھنگ پولیس کا سرچ آپریشن* پارکو پائپ لائن سے تیل چوری کے تدارک کیلئے علاقہ تھانہ احمد پور سیال میں سرچ آپریشن کیا گیا . سرچ آپریشن میں پولیس افسران کے ہمراہ خفیہ اداروں اور پارکو کے افسران بھی شریک ہوئے ۔سرچ آپریشن میں تیل چوری کی روک تھام کیلئے پارکو پائپ لائن کا مکمل سروے کیا گیا اور اس موقعہ پر ڈی پی او جھنگ نے کہا کہ پارکو پائپ لائن قومی اثاثہ ھے جس کی حفاظت کیلئے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا ۔ تیل چوری میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لاکر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ۔ سرکل افسران اور ایس ایچ اوز اپنے علاقہ میں پارکو پائپ لائن کی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔ تیل چوری کے تدارک کیلئے ضلع بھر میں نصب پارکو پائپ لائن کے اطراف سرچ آپریشنز کئے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں