35

ڈسٹرکٹ بار سرگودھا کے انتخابات میں ہماری کامیابی یقینی ہے ۔سعدیہ ہما شیخ

ڈسٹرکٹ بار سرگودھا کے انتخابات میں ہماری کامیابی یقینی ہے ۔سعدیہ ہما شیخ
ان شاء اللہ بار کا الیکشن جیت کر بار روم میں درس قرآن جاری کریں گے، وکلاء کے لیے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائیں گے
میرا قلم جب بھی اٹھا ہے ہمیشہ نا انصافی اور ظلم کے خلاف اٹھا ہے،خواتین کے حقوق کے لیے جدو جہد جاری رکھوں گی
امیدوار برائے نائب صدرڈسٹرکٹ بار سرگودھا ایڈووکیٹ سعدیہ ہما شیخ کی حبیب آباد پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو
حبیب آباد ( نمائندہ سٹی ون نیوز) امیدوار برائے نائب صدر سعدیہ ہما شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم مفاد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے پچھلے پندرہ سال سے میرا بھائی شیخ عمران ایڈووکیٹ اور میں بار میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان شاء اللہ الیکشن جیت کر بار روم میں باقاعدگی سے درس قرآن کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور مستحق وکلاء کے لئے فنڈ کا اہتمام کریں گے یاد رہے پچھلے آٹھ سال سے سعدیہ ہما شیخ ایڈووکیٹ لیڈیز بار روم میں درس قرآن کا اہتمام کرتی ہیں اور جیل کی خواتین کے لئے کام کر رہی ہیں۔ سعدیہ ہما شیخ نے کہا ان شاء اللہ خواتین کے حقوق کے لیے جدو جہد جاری رکھوں گی ۔میرا قلم جب بھی اٹھا ھے ہمیشہ نا انصافی اور ظلم کے خلاف اٹھا ھے اس ملک کا خواب ایک وکیل نے دیکھا اور اس کی تعمیر ایک وکیل نے کی آج جو بھی حالات ہیں ان میں وکلاء کا فرض ھے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں بار کی قیادت میں آ کر جیل کی خواتین کے لئے اپنی ورکنگ بڑھاؤں گی ان شاء اللہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں