22

پولیس کے ناکہ بندی ختم ہوتے ہی جھنگ میں ڈاکو بے لگام دن دیہاڑے شہری اور تاجر لاکھوں روپے سے محروم ہونے لگے پولیس شہریوں کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام گڈو خان

پولیس کے ناکہ بندی ختم ہوتے ہی جھنگ میں ڈاکو بے لگام دن دیہاڑے شہری اور تاجر لاکھوں روپے سے محروم ہونے لگے
پولیس شہریوں کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام گڈو خان
جھنگ (جاوید اعوان سے ) جھنگ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا سبزی منڈی میں آڑھتی دن دیہاڑے لاکھوں روپے سے محروم ہو گیا تفصیلات کے مطابق چوہدری عمران اینڈ کو سبزی منڈی کے اطراف سے ریکوری کرکے گیارہ بجے دن اپنی آڑھت پر واپس آرہا تھا جیسے ہی مرکزی دروازے کے پاس پہنچا تو دو موٹر سائیکل سوار لیاقت علی ولد رشید احمد کو اسلحہ کے زور پر پاس ہی خالی پلاٹ میں لے گئے اور 842000 روپے لوٹ کر بآسانی فرار ہو گئے ریسکیو 15 پر کال کرنے کے بعد ڈی ایس پی سٹی سرکل ڈی ایس پی صدر ایس ایچ او تھانہ کوتوالی چوکی انچارج مگھیانہ اور شاہین سکواڈ کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور موقع واردات کا ویزٹ کیا اور ملزمان بارے پوچھ گچھ کی گئ اس موقع پر سبزی منڈی کے سیکرٹری گڈو خان نے پولیس کی کارکردگی پر عدم تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئیں بار ڈی پی او جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ سبزی منڈی روڈ پر عارضی چوکی قائم کی جائے اور گشت کو بڑھایا جائے لیکن ہماری ایک نہ سنی گئ جسکی وجہ سے آج دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی اور لاکھوں روپے سے محروم ہونا پڑا حالانکہ ضلع جھنگ کی سب سے بڑی سبزی منڈی ہے اور ہم ٹیکس بھی مکمل ادا کرتے ہیں لیکن پھر بھی تاجر برادری کے ساتھ پولیس کا تعاون حاصل نہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ جھنگ میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں عام ہو رہی ہے جس سے شہریوں سمیت تاجر برادری بھی خوف جا شکار ہیں انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سبزی منڈی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور لوٹی ہوئی رقم ریکور کرائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں