12

جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے چناب کالج جھنگ میں بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ضلع میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز 16جنوری سے ہوگا.پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 20جنوری تک جاری رہے گی

جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے چناب کالج جھنگ میں بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ضلع میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز 16جنوری سے ہوگا.پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 20جنوری تک جاری رہے گی۔ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے افسران سے میٹنگ کا بھی انعقادہوا۔مہم کے دوران ریونیو افسران,سٹاف, ہیلتھ افسران بھی پولیو ٹیموں کی نگرانی کریں گی۔اسسٹنٹ کمشنرز تحصیل میں تمام یو سیز کا از خود دورہ کریں گے۔مہم کے دنوں میں نمبردران کا بھی تعاون حاصل کیا جائے۔مہم کے دوران مساجد میں اعلانات کروا کر لوگوں کو آگاہ بھی کیا جائے گا۔پولیو ٹیموں کے ساتھ سیکورٹی کے مکمل انتظامات ہوں گے۔مہم کے دوران پولیو ٹیمیں 5 لاکھ 61 ہزار 410 بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کی ویکسئین پلائیں گی۔مہم کے لئے 85 یوسی ایم اوز،480ایریا انچارجز،2200 موبائل،99 فکسڈ اور 44 ٹرانزٹ ٹیموں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں-
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں