76

پنجاب اسمبلی تحلیل ھو گئی لیکن جھنگ ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری نہ ھو سکا۔جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی سالہا سال کی محنت کو 7 ایم پی ایز نے مٹی میں ملا دیا۔ جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے قائدین کا مشترکہ اعلامیہ جاری

پنجاب اسمبلی تحلیل ھو گئی لیکن جھنگ ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری نہ ھو سکا۔جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی سالہا سال کی محنت کو 7 ایم پی ایز نے مٹی میں ملا دیا۔
جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے قائدین کا مشترکہ اعلامیہ جاری
جھنگ (جاوید اعوان سے) پنجاب اسمبلی تحلیل ھو گئی لیکن جھنگ ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری نہ ھو سکا جبکہ جھنگ کے شہریوں میں بھی مایوسی کی لہر دوڑ گئی ھے ۔ جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے قائدین صوفی رمضان انقلابی ، شیخ محمد اقبال ، چوہدری افتخار احمد لندن والے ،ریاض حسین عشرت بھٹی، جعفر غفار قریشی ، علی رحمان انصاری ، سرور جاوید اوڈ راجپوت ، محمد ریاض شاہد ، ملک معراج لطیف ، ملک محمود الحسن اور چوہدری علی گجر سمیت دیگر نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ھوئے کہا ھے کہ جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی سالہا سال کی محنت کو 7 ایم پی ایز نے مٹی میں ملا دیا ھے ۔ اتنی ناانصافی پورے پاکستان میں کسی شہر کے ساتھ نہیں ہوئی جتنی جھنگ کے ساتھ ہوتی آئی ھے۔ جیسے سندھ میں تھر والے پیچھے رہ گئے ویسے ہی پنجاب میں جھنگ والوں کو کسی لسٹ میں شامل نہیں کیا جاتا ۔ جھنگ کے منتخب نمائندے اب عوام میں کس منہ سے ووٹ مانگنے جائیں گے جبکہ وہ اسمبلی میں ایک بار بھی جھنگ ڈویژن کیلئے بول نہ سکے ۔ جھنگ کا 75 سال سے استحصال کیا جا رہا ھے جو ابھی تک جاری ھے, سیاستدانوں نے جھنگ والوں کو بھیڑ بکری سمجھا ھوا ھے جو اپنے حق کیلئے بول نہیں سکتے ۔ جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے قائدین نے مشترکہ طور پر منتخب نمائندوں کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں