58

شورکوٹ(جاوید اعوان سے )بار کونسل شورکوٹ کے انتخابات میں پروگریسوفرینڈز گروپ نے واضح اکثریت سے میدان مار لیا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

شورکوٹ(جاوید اعوان سے )بار کونسل شورکوٹ کے انتخابات میں پروگریسوفرینڈز گروپ نے واضح اکثریت سے میدان مار لیا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
پرگریسوفرینڈز گروپ کےصدارت کے امیدوارسجادحسین سیالوی 170ووٹ لیکر منتخب ہوگئےجبکہ ان کےمدمقابل پروفیشنل لائرز گروپ کے خان قلب ایڈووکیٹ نے 121 ووٹ حاصل کئے جنرل سیکرٹری کی سیٹ پرشورکوٹ کی تاریخ میں واضح اکثریت سے حافظ قیصر محمود نے 235 ووٹ لیکر یہ سیٹ اپنے نام کی جبکہ ان کے مدمقابل نے 56 ووٹ حاصل کئے جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر شہبازیونس 174 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے ان کی مدمقابل عدیلہ نورین نے 110 ووٹ لئے فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر محمد وقاص نے 170جبکہ دوسرے نمبر ظفرعلی رہے نائب صدر کی سیٹ پروفیشنل گروپ کے حصے میں آئی محمد فخر عمران 152جبکہ ان کے مدمقابل محمد علیم نے 129 ووٹ لئے ایگزیکٹو سیٹوں پر پروگریسو فرینڈز کے 6جبکہ پروفیشنل لائرز کے حصے میں 4سیٹیں آئیں انتخاب میں کامیابی کے بعد سجادحسین سیالوی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وکلاء برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کراوّں گا اس کیلئے میں دن رات حاضر ہوں مجھے وکلاء برادری نے عزت دی جس کیلئے میں ان کامشکورہوں میں پہلے بھی وکلاء برادری کے حقوق کی جنگ لڑتا اب مجھے اس عہدے سے مزید تقویت ملی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں