جھنگ(بیورو رپورٹ) ھائی وے ڈیپارٹمنٹ جھنگ کے سب انجنیئر نقاش اور SDO ملک صفدر کی کرپشن کی کہانیاں زبان زد عام . ڈپٹی کمشنر جھنگ نوٹس لیں
تفصیلات کے مطابق تعمیر روڈ ایوب چوک تا علی آباد میں نقاش سب انجنیئر اور ملک صفدر ایس ڈی او ھائی وے سب ڈویژن کی آشیرباد سے ٹھیکیدار دھڑلے سے ناقص میٹریل کا استعمال کر رھا ھے جس کی تفصیلات جلد آئندہ شمارے میں آ رھی ہیں XEN ھائی وے ڈیپارٹمنٹ جھنگ کے موقف کے مطابق ھمارا ڈیپارٹمنٹ معیاری کام کرواتا ھے اور اس روڈ میں کسی قسم کا ناقص میٹریل استعمال نہ ھوا ھے عوامی اور سماجی حلقوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی چیف سیکریٹری پنجاب صوبائی وزیر مواصلات اور تعمیرات پنجاب صوبائی سیکریٹری مواصلات اور تعمیرات پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد ڈپٹی کمشنر جھنگ سے اعلیٰ سطحی ٹیم بنا کر انکوائری کا مطالبہ کیا ھے۔
52