66

جھنگ پولیس کا اعزاز ، کانسٹیبل جواد حیدر نے باڈی بلڈنگ مقابلے میں “مسٹر پنجاب پولیس” کا ٹائٹل جیت لیا*

*جھنگ پولیس کا اعزاز ، کانسٹیبل جواد حیدر نے باڈی بلڈنگ مقابلے میں “مسٹر پنجاب پولیس” کا ٹائٹل جیت لیا*

جھنگ( جاوید اعوان سے ) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات پر پولیس تن سازی کے مقابلہ جات کا فاروق آباد میں انعقاد کیا گیا ۔ تن سازی کے مقابلوں میں پنجاب بھر کے مختلف پولیس یونٹس نے شرکت کی۔ جھنگ پولیس کے کانسٹیبل جواد حیدر نے مقابلہ میں اول پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل جیتا اور مسٹر پنجاب پولیس کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب نے مسٹر پنجاب پولیس کا ٹائٹل جیتنے پر کانسٹیبل جواد حیدر کی حوصلہ افزائی کی اور نقد انعام کا اعلان کیا ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ محدود وسائل اور ڈیوٹی کے سخت اوقات کے باوجود کانسٹیبل جواد حیدر کا ٹائٹل جیتنا قابل ستائش ہے ۔ کھیل انسانی زندگی میں تحرک اور صحت مندانہ سرگرمیاں نوجوانوں میں دوسروں سے آگے بڑھنے کی لگن پیدا کرتی ہیں ۔ کھیلوں کے مقابلے پولیس فورس کی ذہنی و جسمانی فٹنس کیلئے انتہائی ضروری ہیں ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ مقابلہ جات میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ویلفیئر کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں