44

گوجرانوالہ(نمائندہ سٹی ون نیوز ) سٹی صدر خواتین ونگ تحریک انصاف شازیہ ہمایوں ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری تہمینہ مشتاق خاں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک سے ایک مضبوط اور حقیقی طور پر آزاد پاکستان کی مضبوط بنیاد رکھی جائے گی

گوجرانوالہ(نمائندہ سٹی ون نیوز ) سٹی صدر خواتین ونگ تحریک انصاف شازیہ ہمایوں ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری تہمینہ مشتاق خاں ایڈووکیٹ
نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک سے ایک مضبوط اور حقیقی طور پر آزاد پاکستان کی مضبوط بنیاد رکھی جائے گی
پوری قوم عمران خان کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہو چکی ہے،
گوجرانوالہ میں 125 کارکنان اور قائدین
نے رضا کارانہ گرفتاری دیکر خوف کا بت پاش پاش کر دیا ہے
امپورٹڈ اور نالائق حکومت عوام سے اتنی دور ہے کہ ایک جانب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی اور دوسری جانب امپورٹڈ ٹولے کی عیاشیاں ختم نہیں ہورہی، کابینہ کے اراکین میں اضافہ حکومتی بےحسی کی عکاسی ہے ،
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا
ہے، تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جس کی مقبولیت پاکستان کے چاروں صوبوں
میں ہے، طالب علم ہوں یا کسی اور شعبے سے وابستہ افراد سب کا فیصلہ عمران خان ہے،
کھلاڑی چیئرمین عمران خان کی کال پر گرفتاری دینے کے لیے تیار ہے، کوئی بھی حربہ یا منفی ہتھکنڈا حقیقی آزادی کے متوالوں کو روک نہیں سکتا
اپریل سے پہلے کا پاکستان اور اپریل کے بعد کا پاکستان بلکل مختلف ہے، اب پاکستان کی ساری سیاست عمران خان کے اردگرد گھوم رہی ہے۔
بےحس امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی سے ستائی عوام پر مزید 180 ارب کے اضافی ٹیکس کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں