جھنگ(جاوید اعوان سے ) ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب کی ہدایات پر جھنگ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ پولیس تھانہ سٹی جھنگ نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ، 145 بوتل ولائتی شراب برآمد کر کے 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی جھنگ نے دوران گشت باب علی گیٹ پر مشکوک شخص مقصود احمد کو روکا جس کی جامہ تلاشی لینے پر بوتل شراب برآمد ہوئی ۔ دریافت پر ملزم مقصود احمد نے بتلایا کہ وہ وقاص عرف وکی کی شراب فروخت کرتا ہے جس کے مسکن پر بھاری مقدار میں شراب موجود ہے ۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر وقاص عرف وکی کے مسکن پر ریڈ کیا گیا جو موقع سے فرار ہو گیا، جس کے مسکن سے 145 بوتل شراب برآمد کی گئی ۔ پولیس تھانہ سٹی جھنگ نے ملزمان مقصود احمد اور وقاص عرف وکی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیوں پر ایس ایچ او تھانہ سٹی جھنگ اظہر خان اور تفتیشی آفیسر عمار احمد کو شاباش دی ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر سے سختی سے نمٹا جائے اور منشیات فروشوں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے کریک ڈاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ معاشرے سے ایسے ناسور عناصر کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

