تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]
39
شیئر کریں
جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں ایمر جنسی اور سی سی یو وارڈ میں رات کی ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹرز اور عملہ ڈیوٹی کم اور آرام زیادہ کرنے لگے
جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں ایمر جنسی اور سی سی یو وارڈ میں رات کی ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹرز اور عملہ ڈیوٹی کم اور آرام زیادہ کرنے لگے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں رات کے اوقات ڈاکٹرز اور سٹاف ڈیوٹی دینے کی بجائے کمروں میں آرام کرنے لگے رات 3 بجے ایمر جنسی میں وارڈ میں دل کی تکلیف کے مریض کو چیک کرانے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گئے تو وہاں ایک ڈاکٹر ڈیوٹی پر اور دیگر ڈاکٹر کمروں میں جاکر نیند پوری کر رہے تھے جبکہ سٹاف بھی اپنی نیند پوری کرنے میں مصروف تھی ڈاکٹر سے جب معلوم کیا کہ سٹاف اور ڈاکٹر کہاں ہیں تو ڈاکٹر نے جواب دیا کہ وہ سب سونے کے لیے چلے گئے ہیں دوسری طرف ای سی جی والی سٹاف کا پتہ کیا تو وہ بھی کمروں میں جا کر سو رھی تھیں ڈاکٹر نے سٹاف کو فوری اٹھایا کچھ دیر کے بعد سٹاف آئی تو ایمر جنسی مریض کی 20 منٹ بعد ای سی جی شروع کی تو پتہ لگا کہ ای سی جی مشین خراب ہے کئی دھکے لگا کر جب ای سی جی مشین ٹھیک کی تو مریض مطمئن نہ تھا اور نہ ہی ڈاکٹر مطمئن تھا اور جب مریض کو سی سی یو وارڈ لے گئے تو پتہ لگا کہ ڈاکٹر تو موجود ہے لیکن سٹاف ایک کاؤنٹر پر ٹیک لگا کر کرسی پر سو رہی ہے باقی سٹاف کا پتہ کیا تو سب کمروں میں سکون کی نیند سو رہی تھیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں رات کے وقت نااہل ناتجربہ کار عملہ تعینات ہے جسکی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ ڈاکٹرز بھی اکثر غائب ہی رہتے ہیں ڈپٹی کمشنر جھنگ سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس ڈاکٹرز اور عملہ کو رات کے وقت چیک کریں اور تجربہ کار سٹاف کو رات کی ڈیوٹی پر لگائیں تاکہ مریضوں کی پریشانی میں کمی ہو