30

ٹبہ سلطان پور (نمائندہ سٹی ون نیوز) ماہر قانون دان ایڈوکیٹ صائمہ عاشق خان بلوچ نے گزشتہ روز خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

ٹبہ سلطان پور (نمائندہ سٹی ون نیوز) ماہر قانون دان ایڈوکیٹ صائمہ عاشق خان بلوچ نے گزشتہ روز خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال 8 مارچ کا دن دنیا بھر سمیت پاکستان میں خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد خواتین کے حقوق سے متعلق آگاہی پھیلانا ہے اور ان کی خدمات کا برملا اعتراف کرنا ہے,خواتین کے عالمی دن پر ہر سال دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں مختلف تقریبات، سیمینارز اور مظاہروں کا انعقاد کیا جاتا ہے اور خواتین کے حقوق کو اجاگر کرنے کے ساتھ خدمات کا اعتراف بھی کیا جاتا ہے, ایڈوکیٹ صائمہ عاشق خان بلوچ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ خواتین کے حقوق کے لیے ہمیں نہ صرف قوانین کے ذریعے بلکہ مائنڈ سیٹ تبدیل کرتے ہوئے مزید جدوجہد کرنا ہوگی ,انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد، وراثت کے حقوق کے تحفظ اور ملازمت کی جگہ پر ہراسانی سے متعلق قوانین موجود ہیں لیکن ہمیں ہراسانی، بدسلوکی اور امتیازی سلوک کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھنا ہوگی, انھوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارا چیلنج ہے اور خواتین کو امتیازی سلوک اور بدسلوکی کے خلاف جنگ میں آگے آنا ہوگا, بااختیار خواتین کے بغیر معاشرہ غیرفعال ھوجاتا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں