تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]
45
شیئر کریں
جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر عنصر صغیر خان نے سٹیلائٹ ٹاﺅن کا وزٹ کیا۔انہوں نے ایم او سروسز میونسپل کمیٹی کے ہمراہ شہر میں صفائی آپریشن کا جائزہ لیااوربہترین صفائی کے لیے سینٹری سٹاف کو احکامات جاری کئے
جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر عنصر صغیر خان نے سٹیلائٹ ٹاﺅن کا وزٹ کیا۔انہوں نے ایم او سروسز میونسپل کمیٹی کے ہمراہ شہر میں صفائی آپریشن کا جائزہ لیااوربہترین صفائی کے لیے سینٹری سٹاف کو احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی عملہ کی جانب سے جاری کام کی براہ راست نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں سستی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرنے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کوڑا کرکٹ کوڑا دانوں میں ڈالیں۔ اس موقع پردوکانداروں کو بھی صفائی کے بعد کوڑامخصوص جگہوں پر ڈالنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر عنصر صغیر خان نے علی آباد بائی پاس پر غیر قانونی گیس ری فلنگ پوائنٹ کے خلاف آپریشن کیا اور کاروائی کے دوران ریفلنگ پوائنٹ کو سیل کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی گیس ریفلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون جاری ہے ۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔