45

جھنگ(جاوید اعوان سے) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا بجلی چوروں سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد بھٹی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک طارق محبوب کی زیر صدارت ضلعی انفورسمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا

جھنگ(جاوید اعوان سے) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا بجلی چوروں سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد بھٹی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک طارق محبوب کی زیر صدارت ضلعی انفورسمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں فیسکو افسران سمیت دیگر ضلعی محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فیسکو کو کریک ڈاون کیلئے ضلعی انتظامیہ،پولیس کی مکمل معاونت حاصل ہوگی، بجلی چوروں کو مقدمات درج کرواکر گرفتار کرایا جائیگا، بجلی چوری بارے شکایات پر فوری ایکشن لیا جائےگا۔ڈی پی او ملک طارق محبوب نے کہا کہ ضلعی نفاذ کمیٹی کی کارروائیوں کے واضح نتائج نظر آنے چاہئیں ۔ قومی کاز کی تکمیل کے لئے ضلعی انتظامیہ اور فیسکو کی مکمل معاونت کرے گی۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں