48

جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو استحکام میں رکھنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی سمیت اشیاءخوردونوش اور سبزیوں وپھلوں کی سستے نرخوں پر فراہمی کا جائزہ لیا جا رہا ہے

جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو استحکام میں رکھنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی سمیت اشیاءخوردونوش اور سبزیوں وپھلوں کی سستے نرخوں پر فراہمی کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ضلع میں مصنوعی مہنگائی اور گرانفروشی کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔اس حوالہ سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناجائز منافع خوروں کے خلاف رواں ماہ کی کارروائیوں کے دوران 65سو انسپکشنز کرکے 5لاکھ50ہزار ورپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 234گرفتاریاں اور 2مرتکب افراد پر مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔ ناجائز منافع خوری سے انکار دوکاندار کو مقدمہ ، گرفتاری اور جرمانے سے بچا جا سکتا ہے۔ اس لئے اشیائے خوردونوش صرف سرکاری لسٹوں کے مطابق فروخت کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں