جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایات پر شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاون جاری ھے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ربنواز خان ڈب نے سٹیلائٹ ٹاﺅن میں سٹور پر چھاپہ مار کر 65ہزار کلو چینی برآمد کی۔ غیر قانونی سٹاک کی گئی چینی برآمد کر کے سٹورکو سیل کر دیا گیا۔اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ربنواز ڈب نے گفتگو کے دوران بتایا کہ خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر چینی برآمد کی گئی ہے۔شوگر مافیہ کے خلاف کریک ڈاﺅن کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔ غیر قانونی چینی سٹاک کرنے والے جلد ہی گرفت میں ہونگے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔