جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈی پی او ملک طارق محبوب نے کہا ھے کہ شہریوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کیلئے مزید مختلف منصوبوں پر کام جاری ھے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں خدمت مراکز، میثاق سنٹر، پولیس تحفظ سنٹر پر پولیس سروسز کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس خدمت مرکز، میثاق سنٹر اور میثاق سنٹر پر اپنے اچانک دورے کے دوران مختلف سروسز کے حصول کیلئے آئے شہریوں سے کیا۔۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ملک طارق محبوب نے پبلک سروس ڈلیوری کا جائزہ لینے کیلئے اچانک خدمت مرکز ، میثاق سنٹر اور تحفظ سنٹر کا دورہ کیا۔اور شہریوں کی فراہم کی جانے والی پولیس سروسز و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈی پی او نے متعلقہ سٹاف کو پبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈ بیک بھی لیا۔ شہریوں کی سہولت کیلئے مزید تندہی سے فرائض کی ادائیگی کی ہدایت دیتے ہوئے ڈی پی او کا متعلقہ سٹاف سے کہنا تھا کہ آنیوالے شہریوں کو خوش اخلاقی کے ساتھ خدمات فراہم کی جائیں اور پبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری لائی جائے۔شہریوں نے پولیس خدمت مرکز کی بہترین ورکنگ پر ڈی پی او جھنگ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کے حقوق کے تحفظ اور اقلیتی برادری میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں اور مزید مختلف منصوبوں پر کام جاری ھے۔