41

جھنگ(جاوید اعوان سے)حکومت پنجاب کی ہدایات پر کاشتکاروں کو کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرعبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرعنصر صغیر خان نے مختلف کھاد ڈیلر شاپس کا دورہ کیا

جھنگ(جاوید اعوان سے)حکومت پنجاب کی ہدایات پر کاشتکاروں کو کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرعبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرعنصر صغیر خان نے مختلف کھاد ڈیلر شاپس کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرعنصر صغیر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا لہٰذا ضلع بھر میں ڈیلرز مقررکردہ قیمتوں پر کھاد کی فروخت کو یقینی بنائیں اور کھادوں کی سرکاری قیمت کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں جبکہ روزانہ کی بنیادپر کھادوں کی مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے۔ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں