41

*جھنگ(جاوید اعوان سے)کرنل (R) غضنفر عباس قریشی کو بھاری اکثریت سے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ PP.128 سے منتخب ھونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)کرنل (R) غضنفر عباس قریشی کو بھاری اکثریت سے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ PP.128 سے منتخب ھونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں* اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ جس طرح عوام نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تاریخی فتح سے ہمکنار کیا ھے وہ جھنگ اور اپنے حلقہ PP. 128 کے عوام کے لئے بلا تفریق کام کریں گے ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین ایڈوائزری کمیٹی صنعت زار اور سینئر نائب صدر پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی ڈسٹرکٹ جیل جھنگ مہر محمد آصف سیال مگھیانہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ جھنگ کی عوام نے جس اعتماد کے ساتھ آزاد امیدوار(حمایت یافتہ PTI ) کرنل R غضنفر عباس قریشی کو ووٹ کی طاقت سے کامیاب کیا ہے وہ حسب روایت بلا تفریق اپنے حلقہ اور جھنگ کے پسماندہ علاقوں کو محرومیوں سے نکالیں گے اور جھنگ کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔مہر محمد آصف سیال کا مزید کہنا تھا کہ جھنگ کی تاریخ میں ریکارڈ ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا ہے پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں عوام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں