43

*جھنگ(جاوید اعوان سے) تریموں بیراج پر ریسکیو 1122 کی جانب سے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے کی گئی تیاریوں کے حوالہ سے فرضی مشقوں کا مظاہرہ کیا گیا*۔

*جھنگ(جاوید اعوان سے) تریموں بیراج پر ریسکیو 1122 کی جانب سے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے کی گئی تیاریوں کے حوالہ سے فرضی مشقوں کا مظاہرہ کیا گیا*۔اس حوالہ سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر اے ڈی سی آر محمد ابوبکر اور اے ڈی سی جی رائے خرم شہزاد بھٹی،اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری حضر رزاق، اے سی احمد پور سیال عرفان ہنجرا ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین، انچارج پی ایم اے احمد سعید چشتی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احمد شہزاد، سی ای او ایجوکیشن محمد سروراور دیگر محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے مون سون کے دوارن سیلابی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیاریوں اور مشقوں کا جائزہ لیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا،فرضی مشقوں میں سیلابی صورتحال کے دوران ریسکیو1122، محکمہ صحت زراعت سوشل ویلفیئر لائیو سٹاک اور مختلف محکموں کی ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا، محکموں کی جانب سے ہنگامی کیمپس لگائے گئے، ریسکیو اہلکاروں کی دریائے چناب میں فرضی مشقیں کیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے گفتگوکرتے ھوئے کہا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال میں ہنگامی انتظامات مکمل ہیں۔متعلقہ ادارے انتظامات کے حوالے سے چوکس ہیں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں