39

*جھنگ (جاوید اعوان سے) سوشل ویلفیئر آفس SERC ڈسٹرکٹ جیل جھنگ نے ریسکیو 1122 جھنگ کے ذریعے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کے پیرا میڈیکل سٹاف,اسیران جیل خواتین اور مردوں کے لیے ایک روزہ فرسٹ ایڈ ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا ھے*

*جھنگ (جاوید اعوان سے) سوشل ویلفیئر آفس SERC ڈسٹرکٹ جیل جھنگ نے ریسکیو 1122 جھنگ کے ذریعے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کے پیرا میڈیکل سٹاف,اسیران جیل خواتین اور مردوں کے لیے ایک روزہ فرسٹ ایڈ ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا ھے*۔اس ٹریننگ کا مقصد زندگی بچانے والی مہارتیں شامل تھیں مثلا گلے میں کوئی چیز پھنس جائے اسے کیسے نکالا جائے،سانس اور پھیپھڑوں کی مصنوعی بحالی اور خون کے بہاؤ کو روکنا و دیگر احتیاطی تدابیر شامل تھیں اس سیشن میں ریسکیو 1122 کی ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر میڈم اصغری پروین ،عطاءالرحمن،جبکہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمبٹ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ جیل گل زیب خان،سپروائزر سوشل ویلفیئر غلام دستگیر حسام،مہر سکندر حیات ساہمل نے شرکت کی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ فرخ سلطان کی ہدایت پر ٹریننگ سیشن کی نگرانی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹیو حافظ محمد رضوان خان نے کی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گل زیب خان نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال جھنگ این جی اوز ،مخیر حضرات اور ریسکیو 1122 کے تعاون سے انسانیت کی خدمت میں اپنا بھر پور کردار ادا کررہا ھے جس میں آگاہی سیشن،سیمینار،میڈیکل کیمپ شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں