15

*جھنگ(جاوید اعوان سے) آستانہ عالیہ منگائی شریف میں پیر کرم حسین قادری ؒکا سالانہ 2روزہ عرس اختتام پذیر ھو گیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) آستانہ عالیہ منگائی شریف میں پیر کرم حسین قادری ؒکا سالانہ 2روزہ عرس اختتام پذیر ھو گیا*۔آستانہ عالیہ منگائی شریف میں حضرت علی المرتضی کرم اللہ وجہہ کی مناسبت سے معروف روحانی شخصیت پیر کرم حسین قادری کا سالانہ 2 روزہ عرس آستانہ عالیہ منگانی شریف میں انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا جسکی صدارت پیر مظہر حسین حنفی القادری نے کی جبکہ نامور عالم دین سید وقار حیدر گیلانی نے خطاب کیا۔ عرس کے موقع پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے اور مریدین و زائرین کی سہولت کیلئے مختلف بازار اور دکانیں بھی سجائی گئی تھیں۔ عرس میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ پیر منگانی شریف پیر طاہر حسین، پیر اختر حسین، ڈاکٹر پیر زین العابدین پیرزادہ انجینئر شمس العارفین، شفقت عطا بلوچ،سابق صوبائی وزیرمہر محمد اسلم بھروانہ،سابق ایم پی اے مہر سلطان سکندر بھروانہ،سابق ایم پی اے مہرخالد سرگانہ،پیر سید التجاء حسین گیلانی، صدر پاکستان پیپلز پارٹی منڈی بہاؤالدین چوہدری عظمت گوندل، سید رفاقت علی شاہ آف راولپنڈی علامہ لالہ محمد رفیق طاہر، ملک رب نواز آف چکوال کے علاوہ اندرون اور بیرون ممالک سے مریدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر دربار عالیہ منگانی شریف کے سجادہ نشین پیر مظہر حسین نے مولا علی کی عظمت اور شان بیان کی اور دین اسلام کی ترویج کیلیے اولیاء کرام و صوفیاء کرام کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے آخری روز محفل سماع کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر دین اسلام کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی اجتماعی دعا بھی کروائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں