27

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ھدایت کی سربراہی میں پولیس کی مؤثر کاروائیوں کے نتائج، جرائم میں واضح کمی ۔ماہ مئی میں قتل کے 12 افسوسناک واقعات میں تمام مقدمات ٹریس کر کے ملوث27 ملزما ن کو گرفتار کیا گیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ھدایت کی سربراہی میں پولیس کی مؤثر کاروائیوں کے نتائج، جرائم میں واضح کمی ۔ماہ مئی میں قتل کے 12 افسوسناک واقعات میں تمام مقدمات ٹریس کر کے ملوث27 ملزما ن کو گرفتار کیا گیا*۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس کی مؤثر کاروائیوں کے نتیجہ میں جرائم میں واضح کمی واقع ھوئی ۔ ماہ مئی میں قتل کے 12 افسوسناک واقعات پیش آئے جس میں تمام مقدمات کو ٹریس کرکے ملوث 27 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ قتل کے واقعات میں سرفہرست علاقہ تھانہ موچیوالا میں قتل کے دو واقعات جس میں ریٹائرڈ سب انسپکٹر کے بیٹے کا قتل اور کم عمر عروج فاطمہ کو نامعلوم درندے نے قتل کیا ، ہر دو قتل کے مقدمات کو ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ اسکے علاؤہ تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں مقتول عامر سہیل کو قتل کر کے اسکے اعضاء کونہر میں پھینکنے والے نامعلوم ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔رواں سال ضلع بھر میں بدقسمتی کیساتھ قتل کے کل 44واقعات پیش آئے جس میں 2 بلائنڈ مرڈر بھی شامل ہیں۔ پولیس نے انتھک محنت و مہارت کیساتھ قتل کے تمام مقدمات کو ٹریس کرکے تمام ملزمان کو گرفتارکیا۔ماہ مئی میں 4 چور و ڈکیت گینگز کے 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے 27 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ۔ گذشتہ ماہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشنز کے نتیجہ میں 70لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کے شہریوں کے حوالے کیا گیا،78 اشتہاری مجرمان جبکہ 60عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ جھنگ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مؤثر کاروائیوں کے نتیجہ میں گزشتہ سال کے نسبت رواں سال جرائم میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ ریسکیو 15 کے گزشتہ اور رواں سال ماہ مئی کے اعداد و شمار کے تقابلی جائزے کے مطابق رواں سال موٹر سائیکل چوری میں 30 فیصد، ڈکیتی میں 100 فیصد، رابری میں 41فیصد، ہاوس رابری میں 91فیصد جبکہ نقب زنی کے واقعات میں 8فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ماہ مئی میں 45 منشیات فروشوں اور 62 ناجائز اسلحہ برداروں کو قانونی شکنجے میں کسا گیا، نیز بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے ویژن کے مطابق جھنگ پولیس ہر محاذ پر بر سرپیکار ہے جس میں خواتین اور بچوں کا تحفظ ، کمزور طبقات کی دادرسی ، دیرینہ دشمنیوں کا خاتمہ اور کریمینل گینگسڑز کا قلع قمع کرنے کیلئے پولیس موثر حکمت عملی کیساتھ گامزن ہے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ عید الاضحی کی آمد کے موقع پر مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور شہریوں کے تحفظ کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ھے ۔زمینی تنازعات کے خاتمے کیلئے وزیراعلی پنجاب کی ونڈا کراؤ پالیسی کے مطابق جھنگ پولیس ضلعی انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے نہ صرف شہریوں کو ایجوکیٹ کررہی ھے بلکہ متوقع تنازعات کے خاتمے کیلئے انسدادی کاروائیوں کو بھی یقینی بنا رہی ھے۔ ڈی پی او نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں