43

*`نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ڈی جی ریسکیو 1122 جاں بحق، جوان بیٹی زخمی`*

*`نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ڈی جی ریسکیو 1122 جاں بحق، جوان بیٹی زخمی`*
پنڈدادنخان للہ انٹرچینج کے قریب سابق ڈی جی ریسکیو 1122 بریگیڈئیر ریٹائرڈ امیر حمزہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ھوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق بریگیڈیئر (ر) امیرحمزہ کی گاڑی پر للہ انٹرچینج کے قریب فائرنگ کی گئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ھوگئے اور گاڑی میں سوار ان کی بیٹی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہیں۔میڈیا کے مطابق مزید بتایا گیا کہ مقتول بریگیڈئیر(ر) امیر حمزہ اپنی بیٹی کے ہمراہ جارھے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی جبکہ ریسکیو 1122 نے فوری موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کی۔ریسکیو 1122 کا کہنا تھا کہ مقتول کی 21 سالہ بیٹی کے دونوں بازوں پر گولیاں لگی ہیں اور وہ شدید زخمی ہیں، مقتول بریگیڈئیر ریٹائرڈ امیر حمزہ ریسکیو 1122 کے ڈی جی تعینات رہ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں