19

*لاھور ائیر پورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ھے*

*لاھور ائیر پورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ھے*

مون سون سیزن کے دوران ائیر پورٹ کے اطراف پرندوں کی بھرمار ھونے کے پیش نظر انتظامیہ نے لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ھے۔

ایئرپورٹ کے دونوں رن وے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رہیں گے،

انتظامیہ کے مطابق ایئرپورٹ کی بندش کا اطلاق 10 جولائی سے 10 ستمبرتک ھوگا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بذریعہ نوٹم ملکی وغیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا ھے، ایئرپورٹ کو بند کرنے کا اقدام مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اٹھایا گیا ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں