*جھنگ(جاوید اعوان سے).مظفر چچکانہ پٹواری موضع کھیوہ نے علاقے میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ھے. ہر قانونی کام کے بھی پیسے لیے جاتے ہیں.سرکاری ریکارڈ پرائیوٹ منشیوں کے حوالے. ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں۔عوامی مطالبہ*
*تحصیل جھنگ کے موضع کھیوہ میں تعینات پٹواری مظفر چچکانہ نے علاقے میں کرپشن کی آخیر کر دی ھے . ہر قانونی کام کے بھی پیسے لیے جاتے ہیں.سرکاری ریکارڈ پرائیوٹ منشیوں کے حوالے ھے ذرائع کے مطابق مظفر چچکانہ پٹواری حلقہ کھیوہ نے اپنا دفتر پرائیوٹ منشیوں کو ٹھیکے پر دیا ھوا ھے موصوف صرف مال لینے کے لیے اپنے دفتر چکر لگاتے ہیں اور منشیوں نے مظفر کی آشیرباد سے حلقے کی عوام کی چمٹری ادھیڑ کر رکھ دی ھے ایک تو غریب عوام کو بجلی کے بلوں نے تباہ و برباد کیا ھوا ھے رھی سہی کسر مظفر کے منشیوں نے نکال دی ھے ذرائع نے یہ بھی بتایا ھے کہ مظفر چچکانہ کو مکمل طور پر سیاسی آشیرباد حاصل ھونے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ بھی اسکی طرف منہ نہیں کرتی ھے اپنی مرضی سے ھی سارے کام کرتا ھے موصوف کے منشیوں نے ہر کام کا ریٹ مقرر کیا ھوا ھے پیسے کے بغیر اس حلقے میں کوئی قانونی کام بھی نہیں ھو سکتا ھے عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ھے*
33