*جھنگ(جاوید اعوان سے)چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل قاسم شکیل کی آشیرباد سے اڈہ کھیوہ پر غیر قانونی غیر منظور شدہ سوسائٹی لوگوں کو لوٹنے میں مصروف۔ ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں عوامی مطالبہ*
*جھنگ.چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل قاسم شکیل کی آشیرباد سے اڈہ کھیوہ پر غیر قانونی غیر منظور شدہ سوسائٹی لوگوں کو لوٹنے میں مصروف* *تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں بنائی جانے والی بے شمار* *سوسائٹیز میں سے کافی ساری بغیر منظوری اور خزانہ سرکار میں فیس جمع کروائے بغیر ھی بن رھی ہیں ذرائع بتا رھے ہیں کہ ان کو قاسم شکیل چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کی مکمل آشیر باد حاصل ھے موصوف سوسائٹی مالکان سے کہتے ہیں کہ آپ اپنی سوسائٹی کی فائل منظوری کی لیے ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کے دفتر میں جمع کروا دیں باقی کام میں خود ھی کر لوں گا ایسی ھی ایک سوسائٹی کھیوہ سمارٹ سٹی کے نام سے کھیوہ میں چل رھی ھے ذرائع کے مطابق مذکورہ بالا* *سوسائٹی ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ سے منظور شدہ نہ ھے صرف منظوری کے لیے فائل ھی جمع ھوئی ھے.خزانہ سرکار میں کسی قسم کی کوئی فیس جمع نہیں کروائی گئی ھے اس پر موقف کے لیے جب چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ سے فون پر رابطہ کیا گیا تو انھوں نے حسب عادت فون ھی نہیں اٹھایا*
*عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکریٹری پنجاب صوبائی وزیر بلدیات پنجاب صوبائی سیکرٹری بلدیات پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد سے اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی انکوائری کا مطالبہ کیا ھے*
