110

*جھنگ (جاوید اعوان سے)ایس ایچ او موچیوالا عنصر عباس سپراء کی ایک اور دبنگ کارروائی*

**جھنگ (جاوید اعوان سے)ایس ایچ او موچیوالا عنصر عباس سپراء کی ایک اور دبنگ کارروائی*
*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویثرن کے مطابق اور ڈی پی او جھنگ کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او موچیوالا عنصر عباس سپراء نے پارکو پائپ لائن تیل چوری میں انتہائی مطلوب گینگ کو گرفتار کر لیا۔*
*اس موقع پر ڈی پی او جھنگ کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ سرکاری املاک اور قومی وسائل کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔*

*بیشک اللہ تعالیٰ جب چاہتا ھے جسے چاہتا ھےعزت سے نواز دیتا ھے۔یہی معاملہ ایس ایچ او موچیوالا *عنصر عباس سپراء* کا بھی ھے۔جب سے موچیوالا تھانہ جوکہ کریمنلز کا گڑھ ھے میں تعینات ھوا ھے کامیابیاں سمیٹ رہا ھےاور قبل ازیں مویشی چور گینگ،موٹرسائکل چور گینگ،ڈکیٹ گینگ اور دوسرے کئی جرائم میں ملوث مجرمان کو گرفتار کر کے اہلیانِ علاقہ کو چوری شدہ مال مویشی واپس دلوا چکے ہیں اور داد وصول کر چکے ہیں اسی طرح پارکو پائپ لائن تیل چوری میں ملوث فیصل آباد ریجن کا انتہائی مطلوب احسان عرف شانی گینگ جوکہ 4 سے زائد ملزمان *( سر غنہ احسان الحق،علی شیر ہنجراء،غلام رسول اور ناصر )* پر مشتمل گینگ ھے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ھے۔4 گرفتار ملزمان میں ملزم احسان عرف شانی 14 سے زائد تیل چوری کے مقدمات جبکہ علی شیر ہنجراء پر 25 مقدمات درج ہیں جو فیصل آباد ریجن کے مختلف تھانوں میں مطلوب ہیں اور اشتہاری مجرم ہیں۔ایس ایچ او موچیوالا عنصر عباس سپراء کی کارکردگی کو سراہتے ھوئے *ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی* کا کہنا تھا کہ سرکاری املاک اور قومی وسائل کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ھے۔گرفتار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ڈی پی او جھنگ نے پارکو پائپ لائن کے اطراف سرچ آپریشن کے بھی احکامات جاری کیے جس پر پارکو پائپ لائن کے سینئر حکام نے ڈی پی او جھنگ کے پائپ لائن کے اطراف سرچ آپریشن کے احکامات پر شکریہ ادا کیا اور *ایس ایچ او موچیوالا عنصر عباس سپراء* کی شاندار کامیابی کو سراہا اور شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں