44

*جھنگ(جاوید اعوان سے )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرماڈل بازار سیٹلائٹ ٹاون میں رمضان بازار کا قیام عمل میں لایا گیا ھے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرماڈل بازار سیٹلائٹ ٹاون میں رمضان بازار کا قیام عمل میں لایا گیا ھے* *یہاں پر صارفین کو مارکیٹ سے کم نرخوں پر معیاری اشیاءخوردونوش دستیاب ھونگی۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے رمضان بازار میں صارفین کی سہولیات کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے تفصیلی دورہ کیایہاں انہوں نے مختلف سٹالزپر سرکاری ریٹ لسٹ کے آویزاں ھونے اور اشیاءکی سرکاری نرخ نامہ پر فروخت سمیت سبزیات ، پھلوں اور اشیائے ضروریہ کی کوالٹی کو چیک کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں صارفین کو سستے داموں اشیاءکی فروخت کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ رمضان بازاروں میں تمام تر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے شہری رمضان بازار سے خریداری کریں، اس حوالہ سے تمام امور کی براہ راست نگرانی کی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے سٹالز کے معائنہ کے دوران اشیاءکی معیار اور مقدار کا جائزہ لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سبزیات اور پھلوں کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اچانک مرکزی سبزی و فروٹ منڈی کے دورے بھی کئے جا رہے ہیں تاکہ ریڑھی بانوں اور دکانداروں کو مناسب قیمتوں پر اشیاءدستیاب ہوں اور وہ مقرر کردہ ارزاں نرخوں پر عوام کو فروخت کر پائیں*
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں