67

*جھنگ(جاوید اعوان سے) شبیر عثمانی ویلفیئر فاؤنڈیشن جھنگ کی جانب سے ماہ رمضان میں روزانہ کی بنیاد پر افطار دسترخوان کا اہتمام کیا جاتا ھے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) شبیر عثمانی ویلفیئر فاؤنڈیشن جھنگ کی جانب سے ماہ رمضان میں روزانہ کی بنیاد پر افطار دسترخوان کا اہتمام کیا جاتا ھے* *جس میں سینکڑوں روزہ دار شرکت کرتے ہیں ۔ افطار دسترخوان کا سلسلہ یکم رمضان سے آخری روزہ تک جاری رھے گا۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت حاجی آزاد ناصر انصاری نے کہا ھے کہ شبیر عثمانی ویلفیئر فاؤنڈیشن جھنگ رجسٹرڈ کی طرف سے اس ماہ رمضان المبارک میں روزہ داروں کیلئے افطار دسترخوان کا اہتمام کیا گیا ھے جو ان شاء اللہ آخری روزہ تک جاری رہے گا ۔ افطار دسترخوان میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد شرکت کرتے ہیں اور اللہ کے مہمان بنتے ہیں ۔ افطار دسترخوان میں روزانہ کھانے کا مینیو تبدیل کیا جاتا ہے اور افطار کیلئے آنے والے ہر شخص کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے ۔ حاجی آزاد ناصر انصاری کا مزید کہنا تھا میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس نیک کام کیلئے مجھے منتخب کیا ہے ۔ الحمد اللہ پہلے روزے سے افطار دسترخوان شروع کیا گیا تھا جو آخری روزہ تک جاری رہے گا*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں