*جھنگ (جاوید اعوان سے) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف جھنگ کے صحافیوں کے لیے بھی کچھ سوچیں* *جھنگ کے صحافیوں کو فوری طور پر رہائشی کالونی کی ضرورت ہے صحافیوں کو گھر خریدنے کے لیے اسان قسطوں پر قرضے فراہم کیے جائیں صحافیوں کی وزیراعلی مریم نواز شریف سے اپیل ذرائع کے مطابق جھنگ کے صحافیوں نے وزیراعلی مریم نواز شریف سے اپیل کی ھے کہ دوسرے شہروں کی طرح ان کو بھی رہائشی کالونی عطا کی جائے اور ان پر مکانات کی تعمیر کے لیے اسان قسطوں میں قرضہ جات فراہم کیے جائیں تاکہ اس مہنگائی کے دور میں جھنگ کے صحافی بھی اپنی چھت بنا سکیں صحافیوں نے بتایا کہ مہنگائی کے اس دور میں جب کہ ادارے اس واسطے ورکنگ صحافیوں کو نہ تو ویج بورڈ کے مطابق تنخواہیں دے رہے ہیں اور نہ ہی حکومت پاکستان کی پالیسی کے مطابق بہت سارے ادارے تو بالکل اعزازیہ کے نام پر چند روپے دیتے ہیں جس سے صحافیوں کا گزارا نہیں ہوتا زیادہ تر صحافی کرائے کے مکانوں میں رہتے ہیں یہ اپنے ماں باپ کے ساتھ ان کے ابائی گھروں میں یہاں ان کو بہت تنگی ہے اچھے صحافی کو کام کرنے کے لیے اچھا ماحول درکار ہوتا ہے وزیراعلی مریم نواز شریف نے فیصل اباد سرگودھا اور دیگر شہروں لاہور وغیرہ میں رہائش کالونی بنائی ہے ہیں جھنگ میں بھی کافی عرصہ پہلے صحافیوں کے لیے کھجور فارم کے پاس جگہ مخصوص کی گئی تھی جس کی فائل سرکاری دفاتر میں موجود ہے اس سے پہلے 40 سال قبل صحافیوں کو سیٹلائٹ ٹاؤن میں معمولی ریٹ پر پلاٹ الاٹ کیے گئے تھے اب نئے نوجوان صحافی جن کے پاس اپنی کوئی رہائش نہیں ہے ان کو فوری طور پر پلاٹ الاٹ کیے جائیں اور اس کی تعمیر کے لیے نیشنل بینک یا پنجاب بینک سے قرضہ بھی جاری کیا جائے جس کو صحافی اسان قسطوں میں اتار سکے جھنگ کے صحافیوں نے کہا ہے صحافیوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے فیصل اباد سرگودھا ملتان لاہور اور دیگر پاکستان بھر میں صحافیوں کو پلاٹ دیے گئے ہیں تو جھنگ کے صحافیوں کے ساتھ کیا مسئلہ ہے جھنگ کے صحافی بھی ورکنگ پرنٹ میڈیا الیکٹرانک میڈیا سوشل میڈیا بہت زیادہ ایکٹو ہیں اس لیے جھنگ کے صحافیوں کا بھی حق ہے کہ وہ حکومت کی سہولت کا فائدہ اٹھائیں جھنگ کے صحافیوں نے ڈی جی پی ار پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ کیونکہ وہ جھنگ کے رہائشی ہیں اس لیے وہ بھی خود کوشش کریں کہ مریم نواز شریف وزیراعلی پنجاب اور وزیر اطلاعات عظمی بخاری کے ذریعے وہ صحافیوں کے لیے یہ نیک کام تو کر سکتے ہیں اتنی اہم پوسٹ پر اگر جھنگ کا بندہ موجود ہے تو اس سرزمین کا حق تو ادا کر سکتا ہے جھنگ کے صحافی ان کا یہ احسان ساری زندگی یاد رکھیں گے صحافیوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف وزیر اطلاعات عظمی بخاری ڈی جی پی ار صغیر بلوچ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافیوں کو رہائشی کالونی الاٹ کرنے کے لیے احکامات جاری کریں صحافیوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی کچھ کوشش کر لیں تو شاید کام بن جائے*
