180

*جھنگ(جاوید اعوان سے)کچہری کے اطراف اشٹام فروشوں کی ‘اندھیر نگری’: منہ مانگی قیمتوں پر فروخت، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)کچہری کے اطراف اشٹام فروشوں کی ‘اندھیر نگری’: منہ مانگی قیمتوں پر فروخت، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ*
*ضلع کچہری جھنگ کے اندر اور گردونواح میں اشٹام (اسٹامپ پیپر) فروشوں کی جانب سے مبینہ طور پر من مانی اور زائد قیمتوں پر فروخت کی شکایات عام ہو گئی ہیں*، *جس نے عوام الناس اور سائلین کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ یہ صورتحال کسی “اندھیر نگری” سے کم نہیں، یہاں سرکاری مقررہ نرخوں کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور کوئی پوچھنے والا نظر نہیں آتا*
*سائلین اور شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سادہ کاغذ کی طرح دستیاب ہونے والے اشٹام پیپرز پر بھی دکاندار اور ایجنٹ منہ مانگی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ معمولی مالیت کے اشٹام پر بھی دس سے بیس فیصد تک زیادہ قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں، اور انکار کرنے پر یا تو اشٹام دینے سے منع کر دیا جاتا ہے یا مزید پریشان کیا جاتا ہے*۔
*دکانداروں کے اس غیر قانونی اور اخلاقی طور پر غلط اقدام کے خلاف نہ تو ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ رہی ہے اور نہ ہی متعلقہ ریونیو یا عدالتی حکام کی جانب سے کوئی سخت کارروائی کی جا رہی ہے* *عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ کھلی بدعنوانی ہے جو شہریوں کو مالی طور پر نقصان پہنچا رہی ہے اور نظام عدل و انصاف پر سوالیہ نشان کھڑا کر رہی ہے*۔
*شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ احکام سے فی الفور اس صورتحال کا نوٹس لینے اور غیر قانونی طور پر زیادہ قیمتیں وصول کرنے والے اشٹام فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی پرزور اپیل کی ہے تاکہ عوام کو اس لوٹ مار سے نجات دلائی جا سکے اور مقررہ سرکاری قیمتوں پر اشٹام پیپرز کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں