225

*جھنگ(جاوید اعوان سے)گوجرہ موڑ میں غیر قانونی “نگہت ہاسپٹل” بے نقاب، سنگین بے ضابطگیاں*!

*جھنگ(جاوید اعوان سے)گوجرہ موڑ میں غیر قانونی “نگہت ہاسپٹل” بے نقاب، سنگین بے ضابطگیاں*!
*جھنگ کے علاقے گوجرہ موڑ پر ایک خطرناک معاملہ سامنے آیا ہے یہاں ایک مبینہ طور پر غیر قانونی “نگہت ہاسپٹل” بے نقاب ہوا ہے جو ایک LHV (لیڈی ہیلتھ وزٹر) چلا رہی تھی، اور خطرناک طور پر چھوٹے بڑے آپریشن تک خود انجام دے رہی تھی۔ ہسپتال میں نہ تو کوئی کوالیفائیڈ ڈاکٹر موجود ہے اور نہ ہی تربیت یافتہ سٹاف*۔
*تفصیلات کے مطابق جھنگ میں صحت کے نظام پر ایک بڑا سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا ہے، جب گوجرہ موڑ کے مقام پر ایک گھریلو عمارت کے اندر قائم غیر قانونی “نگہت ہاسپٹل” کے خلاف سنگین شکایات سامنے آئیں۔ ذرائع کے مطابق، صحت کے اس غیر مجاز مرکز کو ایک لیڈی ہیلتھ وزٹر (LHV) چلا رہی ہے جو کہ طبی اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مریضوں کے چھوٹے اور بڑے آپریشنز تک خود انجام دے رہی ہے*۔
*تحقیقات سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ ہسپتال میں کسی بھی قسم کا کوالیفائیڈ ڈاکٹر یا تربیت یافتہ طبی عملہ موجود نہیں ہے۔ مزید تشویشناک بات یہ ہے کہ اسی غیر قانونی سیٹ اپ کے اندر ایک غیر رجسٹرڈ لیبارٹری بھی قائم ہے یہاں مریضوں کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، جس سے مریضوں کی جانیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ یہ ہاسپٹل باقاعدہ کمرشل عمارت کے بجائے ایک گھر کے اندر چلایا جا رہا ہے*۔
*علاقہ مکینوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہ الزام لگایا ہے کہ تمام تر سنگین خلاف ورزیوں کے باوجود، مقامی ہیلتھ انتظامیہ اس غیر قانونی اڈے کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اتنی بڑی بے ضابطگی ہیلتھ انتظامیہ کی آنکھوں کے سامنے کیسے چلتی رہی؟*
*اس خطرناک صورتحال پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے، گوجرہ موڑ کے علاقہ مکینوں نے فوری طور پر ڈپٹی کمشنر جھنگ اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (PHCC) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس غیر قانونی “نگہت ہاسپٹل” کو فوری طور پر سیل کریں اور LHV سمیت دیگر ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی*۔
*جب موقف کے لیے ہسپتال پر دیے گئے نمبر 03466412722 پر رابطہ کیا گیا تو بات کرنے والے نے بتایا کہ ھمارا ہسپتال پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹرڈ ھے اور جب کلینیکل لیبارٹری کے بارے پوچھا گیا تو انھوں نے بتایا کہ جن ٹیسٹ گوندل لیبارٹری سے کرواتے ہیں ھمارا گوندل لیبارٹری کے ساتھ MOU دستخط ھوا ھوا ھے جب ذرائع بتا رھے ہیں کہ نگہت ہسپتال گوجرہ موڑ سے گوندل لیبارٹری جھنگ کا فاصلہ 30/35 کلو میٹر بنتا ھے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں