161

*جھنگ(جاوید اعوان سے)* *تھانہ شور کوٹ کینٹ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف، ایس ای بلڈنگ سرکل فیصل کا فوری ایکشن، رپورٹ طلب* *عوامی حلقوں کا اظہار تشکر، وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)* *تھانہ شور کوٹ کینٹ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف، ایس ای بلڈنگ سرکل فیصل کا فوری ایکشن، رپورٹ طلب*
*عوامی حلقوں کا اظہار تشکر، وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل*
*جھنگ کے علاقہ شور کوٹ کینٹ میں زیرِ تعمیر تھانہ کی عمارت میں ناقص (سب سٹینڈرڈ) میٹریل کے استعمال کا سنگین انکشاف ہوا ہے، جس کے باعث سرکاری تعمیراتی منصوبوں کے معیار پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ اس خبر کے میڈیا پر شائع ہونے کے بعد ایس ای بلڈنگ سرکل فیصل نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کر لی ہے*۔ *عوامی حلقوں نے ایس ای بلڈنگ کے اس فوری ایکشن کا خیرمقدم کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا ہے*۔
*ذرائع کے مطابق، تھانہ شور کوٹ کینٹ کی تعمیر کے دوران مبینہ طور پر غیر معیاری میٹریل استعمال کیا گیا ہے، اور یہ انکشافات ایک اعلیٰ سطح کے سرکاری منصوبے میں بدعنوانی اور غفلت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ اس تمام عمل میں مبینہ طور پر سابق سب انجینئر اور موجودہ ایس ڈی او بلڈنگ کی ‘آشیرباد’ شامل رہی ہے۔شہریوں کا شدید تشویش اور سخت کارروائی کا مطالبہ*
*علاقے کے شہریوں اور ذمہ دار حلقوں نے ایک اہم سرکاری عمارت کی تعمیر میں اس قدر لاپرواہی برتنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق سب انجینئر اور موجودہ ایس ڈی او بلڈنگ، کے کردار کی مکمل تحقیقات کی جائے اور ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے*۔
*شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین معاملے کا نوٹس لیں اور عمارت کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں، تاکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہو سکے*۔
*جب اس سلسلے میں موقف جاننے کے لیے ایس ڈی او بلڈنگ کے نمبر پر رابطہ کیا گیا تو ان کا نمبر بند تھا۔ ھمارے نمائندے کا کہنا ہے کہ ان کا شمارہ ایس ڈی او کے موقف کے لیے ہر وقت حاضر ہے اور وہ جب چاہیں رابطہ کر کے اپنا موقف دے سکتے ہیں*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں