*جھنگ(جاوید اعوان سے)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جھنگ کے زیراہتمام انٹر سکول گیمز 2025 کی رنگا رنگ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں*۔ *مختلف کھیلوں کے دلچسپ مقابلوں میں کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔محکمہ کھیل جھنگ کی جانب سے منعقدہ چار روزہ انٹر سکول گیمز میں تیر اندازی، فٹ بال، رسہ کشی، بیڈمنٹن، باسکٹ بال اور اتھلیٹکس کے مقابلے ہوئے۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد عمران اور سابق ایم پی اے راشدہ یعقوب شیخ نے انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر ڈی ایس او محمد عمران نے کہا کہ “کھیل نوجوانوں کی شخصیت سازی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، ایسے مقابلے نوجوانوں کو نظم و ضبط، محنت اور مثبت سوچ کی جانب گامزن کرتے ہیں*۔” *انہوں نے مزید کہا کہ “ہماری کوشش ہے کہ جھنگ کے ہر سکول میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے تاکہ نئی نسل جسمانی و ذہنی طور پر مضبوط بن سکے.کھلاڑیوں نے محکمہ کھیل کے اس اقدام کو خوب سراہا۔ دلچسپ مقابلوں میں نوجوان کھلاڑیوں نے زبردست جوش و جذبہ اور کھیل کے میدان میں بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا*۔
*انٹر سکول گیمز حکومت کا احسن اقدام ہے جس سے نئی نسل میں مثبت سوچ، برداشت اور ٹیم ورک کو فروغ مل رہا ہے*۔
207









