*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمعیت علماء اسلام کےمرکزی شوری کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے الحمراء مارکی میں صرافہ ایسو ی ایشن کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا*
*کہ ملک میں عدالتی اصلاحات، زرعی اصلاحات، اور انتخابی اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں اسوقت سیاسی و معاشرتی اشرافیہ نے غریب عوام پر عرصہ حیات مزید تنگ کردیا ہے حال ہی میں آئی ایم ایف کی گورننس اور کرپشن ڈائینگنا سٹک اسسمنٹ(جی،سی،ڈی،اے) رپورٹ میں پاکستان کی اشرافیہ و اداروں کی کرپشن اور معاشی ،سیاسی صورتحال کے تناظر میں پیش کی گئی ہے جوکہ پوری قوم کیلئے شدید لمحہ فکریہ ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ غریب و مظلوم لوگ منظم ہوکر استحصال بالجبر کے خلاف جدوجہد کریں*
86









