*اٹھارہ ہزاری(جاوید اعوان سے)اسسٹنٹ کمشنر ثناء اللہ ہنجرا کا میونسپل آفس کا دورہ، صفائی مشینری کا معائنہ*
*اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری ثناء اللہ ہنجرا نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کے ہمراہ میونسپل آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صفائی اور دیگر بلدیاتی امور میں استعمال ہونے والی مشینری کا تفصیلی معائنہ کیا*
*دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے مشینری کی حالت اور کارکردگی کا جائزہ لیا اور چیف آفیسر کو ہدایت کی کہ تمام مشینری کو مکمل طور پر کارآمد، فعال اور بہتر حالت میں رکھا جائے تاکہ شہری سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے*۔
*ثناء اللہ ہنجرا کا کہنا تھا کہ شہری خدمات میں بہتری کے لیے جدید اور مؤثر مشینری کا فعال ھونا انتہائی ضروری ھے۔ انہوں نے عملے کو ہدایت دی کہ مشینری کی باقاعدہ مرمت اور دیکھ بھال کا عمل یقینی بنایا جائے تاکہ صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے*۔
95









