*اٹھارہ ہزاری(جاوید اعوان سے)اسسٹنٹ کمشنر ثناء اللہ ہنجرا کی زیر نگرانی گرین بیلٹ میں شجرکاری مہم جاری*
*اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری ثناء اللہ ہنجرا کی زیر نگرانی گرین بیلٹ میں شجرکاری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کے ہمراہ مختلف اقسام کے پودے لگائے اور عوام کو ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانے کی تلقین کی*۔
*ثناء اللہ ہنجرا نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ماحول کو صاف رکھنے میں مددگار ھے بلکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کا بھی مؤثر ذریعہ ھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرین بیلٹ میں وسیع پیمانے پر پودے لگانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ علاقے کا ماحولیاتی توازن بہتر ھو اور شہریوں کو خوشگوار ماحول میسر آئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ لگائے گئے پودوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور ماحول کے تحفظ میں اپنا مثبت کردار ادا کریں*۔
83









