*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے*۔ *ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے مسلسل خلاف ورزی کرنے والےغیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ پوائنٹس اور دوکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیاگیا۔ غیر قانونی ایل پی جی گیس ریفلنگ پوائنٹ پر چھاپہ مار کر موقع پر موجود سامان کو قبضہ میں لیکر کارروائیاں عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے وارننگ جاری کیں کہ غیر قانونی ایل پی جی گیس ریفلنگ کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں،چیکنگ کے دوران ملوث پائے جانے والوں کوبھاری جرمانے کئے جائینگے جبکہ سامان بھی تحویل میں لے لیا جائیگا*
۔۔۔٭٭٭٭۔۔۔
87










